Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے : حمزہ شہباز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی عوام کی خدمت کا نتیجہ ہے، 2023 کے عام انتخابات میں بھی محنت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے ویڈیو بیان میں کارکنوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کامیابی پر پوری جماعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کارکنوں نے پارٹی کی خدمت کا پیغام گلی گلی پہنچایا، پی ایم ایل نے 5 اعشاریہ 8 کا گروتھ ریٹ، اورنج ٹرین اور میٹرو کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ جیسی خدمات عوام کو فراہم کیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے وعدے کہاں گئے، قیامت خیز مہنگائی نے لوگوں سے نوالہ چھین لیا ہے، آج خدمت کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، مسلم لیگ نون اسی جذبے سے 2023 کا انتخاب لڑے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.