Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان میں نئی حکومت کا قیام، پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل  :  افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔

پی آئی اے کا قومی پرچم بردار بوئنگ 777 طیارہ 9 بج کر 45 منٹ پر کابل پہنچا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر کموڈور جواد ظفر، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کے نمائندے کی حیثیت سے جہاز میں موجود تھے۔ کابل ائیرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے مقامی عملے کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کر کے پرواز ہینڈل کی، کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز نے بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے صحافیوں کو کابل پہنچایا جب کہ عالمی بینک کے عملے اور غیر ملکی صحافیوں کو واپس لانے کے لئے بھجوائی گئی۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے مابین خیرسگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے، پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے، سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، رابطے بحال کئے جائیں، امید ہے ہم جلد ہی مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.