Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پشاور: سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسمبلی چوک پر احتجاج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور :   پشاور میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔ خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف سرکاری ڈائریکٹریٹس کے ملازمین نے مطالبات کے لیے احتجاج اور دفتری امورکا بائیکاٹ کیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈائریکٹریٹ ملازمین کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے۔ تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کے اعلانات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹریٹس کے ملازمین سیکرٹریٹ اور دیگر محکموں سے زیادہ کام کرتے ہیں لیکن حکومت مسلسل ان کو نظر انداز کر رہی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈائریکٹریٹس ملازمین کو الاؤنس دیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.