Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ، وزیراعلیٰ جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  :  وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں پیر کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، پارلیمانی سیکرٹری میر سکندر عمرانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری زاہد سلیم، سیکرٹری خزانہ عبدالرحمان بزدار، سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کمیشن کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کو ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ، کمپنسیشن پالیسی، ایمرجنسی اسٹاک اینڈ لاجسٹک پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے ایکٹ جلد کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے ملازمین کے سروس معاملات کے حل کے لیے سینئر ایس ایم بی آر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی جانب سے گوادر اور لسبیلہ میں کرائی گئی multi-hazard vulnerability and risk assessment رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر اور لسبیلہ کی طرز پر دیگر اضلاع کی بھی رسک اسسمنٹ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ سیلاب اور برفباری کے دوران جدید مشینری کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.