Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلاول امریکہ مجھ سے پوچھ کر نہیں گیا بلکہ چھپ کر گیا ہے مولانا فضل الرحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مانسہرہ مدرسہ سراج العلوم میں تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے۔پاکستان کے حکمرانوں کا قبلہ امریکہ ہے۔ ہماری معیشت پر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایف اے ٹی ایف نے قبضہ کر رکھا ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ پر لے آئے تھے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ اس میں داخل کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں میں کوئی بھی صلاحیت نہیں، مشرف کے دور میں ہمارا جسم ہماری مرضی جیسی عورت کے حقوق کی باتیں کی گئیں۔یہ مغرب کی نقالی کرتے ہیں جبکہ دین اسلام عورت اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکے امریکہ جانے کے سوال پر کہا کہ وہ مجھ سے پوچھ کر نہیں گیا بلکہ چھپ کر گیا ہے، کورونا کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کے لیے منصوعی بیماریاں پھیلا کر ملٹی نیشنل کمپنیاں فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک شوکاز نوٹس بھیجا گیا تھا جس کا جواب دینے کی بجائے بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران شوکاز نوٹس پھاڑ دیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم میں واضح اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.