Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بینکوں کوشکایات نمٹانے کا طریقہ کار بہتربنانیکی ہدایت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے بینکوں میں صارفین کی شکایات نمٹانے کے طریقہ کار کو بہتر بنادیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بینکوں میں شکایات نمٹانے کے طور طریقوں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا جس میں بنیادی طور پر ‘شکایت دائر کرنے میں آسانی’ اور شکایات کے ’’جلد اور منصفانہ نمٹائے جانے ‘‘پر توجہ مرکوز کی گئی،اس جائزے کے نتائج اور بینکاری خدمات کو بہتر بنانے میں شکایات کی اہمیت کے پیش نظر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاں شکایات نمٹانے کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔ بینکوں میں شکایت دائر کرنے کے عمل کو آسان اور قابل رسائی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے شکایت دائر کرنے کے لازمی طریقے مقرر کردیے ہیں اور یہ ہدایت کی ہے کہ ہر وقت ان طریقوں سے شکایت دائر کرنے کی سہولتیں دستیاب رہنی چاہئیں،ان طریقوں میں کال سینٹر، ای میل، ای فارم، عام ڈاک، فیکس اور شکایت باکس رجسٹر شامل ہیں، ان کے علاوہ بینکوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ شکایت دائر کرنے کے اختراعی طریقوں میں سرمایہ کاری کریں،اس قسم کی سرمایہ کاری سے نہ صرف صارفین کے لیے سہولت بڑھے گی بلکہ اس سے بینکوں کو بہتر طور پر شکایت نمٹانے میں مدد ملے گی،بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ سال میں کم از کم دو بار آگہی کے ایس ایم ایس پیغامات بھیجیں ۔صارفین کی شکایات کی بہتر ٹریکنگ کیلئے تحریری فارم میں شکایات کے ٹریکنگ نمبر کی فراہمی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شکایات نمٹانے کے بارے میں رپورٹنگ شرائط بھی بڑھا دی گئی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.