Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویزہ مسائل، عالمی چمپئین انعام پہلوان کی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں شرکت مشکوک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  ورلڈ چمپئین انعام پہلوان کی فرانس میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں ویزہ مسائل کی وجہ سے شرکت مشکوک ہو گئی، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے محروم ہوسکتا ہے۔

انعام بٹ پہلوان 16جولائی سے فرانس میں ہونے والی ورلڈبیچ ریسلنگ چمپئین شپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے اکھاڑے میں دیگر پہلوانوں کے ہمراہ روزانہ پانچ، پانچ گھنٹے کسرت کر رہے ہیں لیکن ویزہ مسائل کی وجہ سے انعام پہلوان کی اس چمپئین شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

انعام پہلوان نے 2017 ،2018اور 2019 میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن اس بار انہیں فرانس کا ویزہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے دیگر پہلوان بھی مایوسی کا شکار ہیں۔

پہلوانوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انعام پہلوان کو فرانس بھجوانے کا فروی بندوبست کیا جائے تاکہ وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے یہ میڈل پاکستان لاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.