Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کچھ بہروپیے کشمیر کے دورے پر، جہاں جائیں گے وہاں کا روپ دھار لیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :   فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر ہر شہر اور صوبے کی بیٹی بن جاتی ہیں، یہ بہروپیے جہاں جائیں وہاں کا روپ دھار لیتے ہیں، وزیراعظم کشمیریوں کی موثر آواز ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بہروپیے کشمیر کے دورے پر ہیں، ان کو کشمیر کی تاریخ کا کچھ پتہ ہی نہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو شادیوں پر مودی کو دعوت دے کر بلا لیتے ہیں، یہ بھارتی اداکاروں سے مل کر خوش ہوتے ہیں، کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے ان کی زبان کانپنا شروع ہو جاتی ہے، یہ مودی کو خوش کرنے کیلئے کشمیری حریت رہنماؤں سے نہیں ملتے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کیلبری کی طرح نواز شریف کی کشمیر میں ہونے کی جعلی تصویر لگائی، مریم نواز کے جھوٹ کئی بار پکڑے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی، کشمیری جانتے ہیں عمران خان ہی دنیا میں ان کے سچے سفیر ہیں، عمران خان نے مودی کی انتہا پسند سوچ کو دنیا میں بے نقاب کیا۔

وزیر مملکت اطلاعات نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے، ہم نے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ جمع کرایا، ن لیگ نے 12، پیپلزپارٹی نے 7 اکاؤنٹس چھپائے، پارٹی اکاؤنٹس کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا، ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کہاں سے آئے ؟ کیا پارٹی اکاؤنٹس کو بھی پاپڑ والوں کیلئے استعمال کیا گیا، یہ اداروں میں آکر حساب کیوں نہیں دیتے؟ ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.