Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انگلینڈکیخلاف آج تیسرا ون ڈے، پاکستان کو وائٹ واش سے بچاؤ کا چیلنج درپیش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا امتحان درپیش، برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون کا میدان آج سجے گا۔

دونوں ٹیمیں سہ پہر 5 بجے میدان میں اتریں گی، آج کا میچ متحارب ٹیموں کیلئے بہت اہم ہے، دونوں جانب سے بھرپور تیاریاں دیکھنے میں آئیں۔ انگلش ٹیم وائٹ واش کرنے کیلئے پورا زور لگائے گی جبکہ شاہینوں نے سیریز کا اختتام جیت پر کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آج کے میچ میں وکٹ کا رویہ بیٹنگ کیلئے سازگار رہنے کا امکان ہے، مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود بارش کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

میزبان ٹیم نے دو صفر کی برتری سے سیریز پہلے ہی جیت لی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے شاہینوں کی خراب پرفارمنس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ حالات یہی بتا رہے ہیں کہ پاکستان کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی شکست ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.