Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خواتین کو طاقتور بننے کےلئے تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا ‘ حمیرا ارشد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو جو مقام اور مرتبہ دیا ہے بد قسمتی سے آج کے معاشرے میں اسے وہ حاصل نہیں ،خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے لیکن انہیں تسلیم کرنے اور تعریف کرنے کی بجائے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کے حقوق اور مقام و مرتبے کا تعین کر دیا تھا ۔صرف دیہی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ لاہور جیسے بڑے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کے حقوق غصب کرنے کے ساتھ انہیں ان کے حق سے بھی محروم رکھا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے اگر طاقتور بننا ہے تو انہیں تعلیم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا اور اس کے ذریعے ہی اپنا حق لیا جا سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.