Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کرکٹر کے وکیل طیب رضوی کا کہنا ہے کہ تین سال کی سزا زیادتی ہے، امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سالہ سزا کے خلاف کرکٹر عمر اکمل کی اپیل پر سماعت ہوئی، لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایڈجیوڈکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کو دی جانے والی تین سال کی پابندی بہت زیادہ ہے اور اس کا جرم اتنا نہیں جتنی سزا سنائی گئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا اور ہمیں انصاف ملے گا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر نے بات کرنے سے گریز کیا جبکہ محفوظ فیصلہ بھی آج سنایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.