Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اداکارہ ریکھا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروائیں گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 ممبئی: 

سیکیورٹی گارڈ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

بھارتی اخبار کے مطابق کچھ دن قبل فلم اسٹار ریکھا کے بنگلے پر کام کرنے والے دو نجی سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے ان بنگلہ سیل کردیا تھا۔

سیکیورٹی گارڈ میں وائرس کی تشخیص کے بعد شہری انتطامیہ نے بنگلے میں جراثیم کُش ادویہ کا چھڑکاؤ بھی کیا تھا تاہم اس وقت اداکارہ ریکھا انتظامیہ کو فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کرنے سے روک دیا تھا اور اپنے طور پر ٹیسٹ کرواکر رپورٹ سے مطلع کرنے کا کہا تھا۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر، بونی کپور، اداکار عامر خان، اور فرح خان علی کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہفتے کی شب بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ، ان کے بیٹے ابھیشیک ، بہو ایشوریہ اور پوتی آرادھنا بھی وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.