Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پٹرول مہنگا کئے بغیر بات نہیں بنے گی : آئی ایم ایف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : حکومت کے لیے آئی ایم ایف بات چیت مزید مشکل ہوگئی۔ آئی ایم ایف پرانے مطالبے پر قائم ہے کہ پٹرول مہنگا کیے بغیر بات نہیں بنے گی۔

ذرائع کے مطابق اس ماہ 16 مئی سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پٹرول کی سبسڈی کو محدود کیا جائے، پٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کے پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے ایکشن پہلے دے چکے ہیں، اب بجلی کے نقصانات کم کرنے کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔ پروگرام کی بحالی کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.