Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسانوں کو زرعی پانی کی بروقت فراہمی انتہائی ضروری ہے : محمد خان لہڑی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوستہ محمد : صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے گزشتہ روز کیرتھرکینال کی بھل صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کیرتھرکینال میں مٹی کی تہہ کی وجہ سے کسانوں اور کاشتکاروں کو طویل عرصے سے زرعی پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش تھیں جن کا ازالہ کرنا وقت کی ضرورت بن چکا تھا، موجودہ صوبائی حکومت نے بھل صفائی اور کینال کی انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کے لیے خطیر رقم فراہم کر کے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے ہیں کیر تھرکینال کی بھل صفائی کے بعد کینال میں سترہ سو کیوسک زیادہ پانی آنے کی گنجائش ہو جائے گی اور مزید ایک لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی بھل صفائی کے اس اقدام سے کسانوں اور کاشتکاروں میں مزید خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں اقدامات کو عملی طور پر جامہ پہنا رہی ہے ہماری سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے ہم عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کینال سسٹم کی ڈھانچے کو مزید احسن انداز سے تعمیر کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے نصیر آباد جہفرآبادڈیوژن کی عوام کا ذریعہ معاش کیرتھر کینال سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی سے علاقے میں زرعی انقلاب برپا ہوگا محکمہ آبپاشی کے انجینئرز اپنی تمام تر توجہ کینال کے ڈھانچے کی بہتری پر مرکوز کریں اور بھل صفائی کے کام کی کڑی نگرانی کریں تاکہ یہ منصوبہ صحیح معنوں میں مکمل کیا جا سکے کام کے معیار کی جانچ پڑتال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہم سب کا مقصد کاشتکاروں کے وسیع تر مفادات میں اقدامات کرنے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.