Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک : سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی، 13 کروڑ ڈالر کمانے والے سٹار فٹبالر نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق گذشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی لیونل میسی ہیں، مایہ ناز فٹبالر کی سالانہ آمدن 13 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔

امریکی باسکٹ بال سٹار لی بورن جیمز 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، فٹبال کی دنیا کے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو کی ساڑھے 11 کروڑ ڈالر آمدن بتائی گئی اور اس فہرست میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔

زیادہ کمائی کرنے والوں کی اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر فٹبالر نیمار براجمان ہیں جن کی سالانہ کمائی 2021 ساڑھے نو کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیفن کری پانچویں، کیون ڈیورانٹ چھٹے جبکہ سابق نمبر ون ٹینس سٹار راجر فیڈرر ساتویں نمبر پر ہیں۔

گذشتہ سال اسی دوڑ میں پہلے نمبر پر آنے والے باکسر کینیلو الویریز کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، 9 کروڑ ڈالر کمانے والے فائٹر کا فہرست میں آٹھواں نام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.