Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عمران خان قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں : میاں جاوید لطیف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے عمران خان کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستانی معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کسی شخص کو ملک کا تشخص برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان جو آج باتیں کر رہے ہیں وہ ملک وقوم اور سیاست کے مفاد میں نہیں ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اداروں پر دبائو ڈالنےکی کوشش کی لیکن ہم نے آئینی طریقے سے ان کی حکومت ختم کی۔ اب جلسہ جلسہ کھیلنے سے ملک کے اندر تبدیلی نہیں آ سکتی۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ فرح خان کیخلاف تحقیقات رک جائیں تو ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، صبح ہی اس کیلئے تیار ہیں لیکن اس وقت ہم ان کا چار سالوں میں پھیلایا ہوا گند صاف کر رہے ہیں۔ ہم انتخابات سے قبل اصلاحات کرنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.