Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

واٹس ایپ نے چیٹ میں آسانی کیلئے کمال کے فیچر پر کام شروع کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے چیٹ کی آسانی پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے ایک نیا ٹول متعارف کرائے گا جسے ‘آرڈر’ کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹول واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے شارٹ کٹ کا کام کرے گا۔

بیٹا انفو نے اسی حوالے سے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا۔

جیسا  کہ اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیٹ ایکشن شیٹ میں “آرڈر” کے نام سے ایک نیا چیٹ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا۔

دراصل اس فیچر کے تحت بزنس اکاؤنٹس کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹ کا آرڈر ترتیب دے سکیں گے، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بزنس صارفین پروڈکٹ، مقدار اور قیمت مینشن کرکے اپنے کسٹمر کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔

فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا جب کہ بعد ازاں ممکنہ طور پر اس فیچر میں ترمیم کرکے اسے عام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.