Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعلی پنجاب کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے : گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے انشاءاللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار گورنر ہاوس پہنچے اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرویز الہی پارٹی کے نامزد وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں، پارٹی کے تمام ایم پی ایز اور قیادت ان کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الہٰی کامیاب ہوں گے، اتحادی اور ہم ایک ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.