Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ٹی آئی کے مینارپاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور کے مینارپاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف کا 23 اپریل 2022 کو مینارِ پاکستان کے تاریخی میدان میں طے شدہ جلسہ عام کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ جلسہ عام اب 24 اپریل 2022 بروز اتوار کو منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ اقتدار جانے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں پاور شو کریں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف 16 اپریل کو کراچی میں بھی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.