Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلدیاتی نظام کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے : زمرک خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وصوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے بلدیاتی نظام کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اے این پی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی انتخابات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں قلعہ عبداللہ کو ترقیاتی یافتہ بنانے کیلئے موثر اٹھائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور حال ہی میں وفاق کی سطح پر تحریک عدم اعتماد میں بھی اے این پی نے مثبت کردار ادا کیا کیونکہ اس وقت ہم سب کو ایک آئین کے تحت چلنا ہوگا اور جب تک آئین و قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تیاریاں تیز کریں اور کسی کو بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے جس طرح عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی نے کامیابی حاصل کی اس طرح بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.