کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کا شہری پر تشدد ایس ایس پی آپریشنز نے نوٹس لیکر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری کو جھگڑے کی شکایت پر تھانے لیجایا جا رہا تھا،تھانے منتقلی کے دوران ایگل اسکواڈ کے اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیاانہوں نے بتایا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا ایگل اسکواڈ واقع پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔
مشرق مزید