Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان یونیورسٹی کا مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان یونیورسٹی کا مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔بلوچستان یونیورسٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث یونیورسٹی کے ملازمین اور پینشنرز کو فروری کی آدھی اور مارچ کی مکمل تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی لوچستان یونیورسٹی کے حکام کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی 50 فیصد کٹوتی کے سبب یونیورسٹی کومالی مشکلات درپیش ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مختلف بینکوں سے قرض لے کر یونیورسٹی چلائی جارہی ہے اوریہ قرض اب ایک ارب 30کروڑ تک پہنچ چکا ہے جب کہ سابق ملازمین کی پینشن اور ٹھیکیداروں کی مد میں واجب الادا رقم 43 کروڑ ہوگئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.