Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا صرف وبا سے لڑ رہی، ہم کورونا اور کرینہ سے لڑرہے ہیں، عامر خان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گزشتہ ماہ 24 مارچ کو کورونا کا شکار ہونے والے بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا صرف ایک وبا سے لڑ رہی ہے جب کہ وہ اور ان کی ٹیم کورونا اور کرینہ دونوں سے لڑ رہے ہیں۔

عامر خان ان دنوں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ 2020 کے آغاز میں ہی شروع ہوگئی تھی مگر پھر دنیا بھر میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے ان کی شوٹنگ تاخیر میں ہوگئی۔

بعد ازاں ان کی فلم کی ہیروئن کرینہ کپور حاملہ ہوگئیں، جس کی وجہ سے ان کی فلم کی شوٹنگ مزید چند ماہ کے لیے مؤخر کردی گئی تھی۔

کرینہ کپور کے ہاں رواں برس فروری میں ہوئی تھی اور انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں چند ماہ تک شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

کورونا کی وبا اور پھر کرینہ کپور کے ہاں بچے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی تاخیر پر عامر خان نے حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کرینہ کپور کو فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

عامر خان کے فین یوٹیوب چینل پر حال ہی میں جاری کی گئی مختصر ویڈیو میں عامر خان نے ’لال سنگھ چڈھا‘ کی تاخیر کا سبب کورونا اور کرینہ کو قرار دیا۔

عامر خان نے کہا کہ انہیں اُمید تھی کہ ان کی فلم 2020 کے کرسمس پر جاری کی جائے گی مگر ایسا نہیں ہوسکا اور اب ان کا منصوبہ ہے کہ لال سنگھ چڈھا کو 2021 کے کرسمس تک ریلیز کردیا جائے۔

مختصر ویڈیو میں عامر خان نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کے متعدد اسباب ہیں، جن میں کورونا کی وبا بھی شامل ہے اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں انہوں نے کرینہ کپور کو بھی فلم کی تاخیر کا ایک سبب قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.