Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی صدر کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ امریکا میں رہائش پذیر مسلمان برادری اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کو رمضان کریم کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہائش پذیر مسلمان اپنا پہلا روزہ آج سے افطار کریں گے تاہم ہمیں اس بات کو ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سال کس قدر مشکل رہا ہے، وبا کے باعث ہم اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ ایک ساتھ کوئی خوشی یا عبادت نہیں مناسکتے جب کہ بہت سے خاندان اپنے پیاروں کی بغیر اس سال روزہ افطار کریں گے تاہم ان سب کے باوجود مسلمان برادری اس ماہ مقدس کو نئی امیدوں کے ساتھ شروع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.