Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں،ضیاءلانگو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزیر داخلہ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں نے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ عوامی نمائندوں نے وزیر داخلہ میر ضیاء کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں۔

منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے۔ حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے۔ مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی ہے۔ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے۔

شوبازی والے منصوبے’’سفید ہاتھی‘‘ بن کر خزانے پر بوجھ بنے۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے دریغ ذاتی پسند و ناپسند پر ضائع کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے۔ نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

عوامی نمائندوں کو ہمیشہ مشاورت میں شامل کیا ہے۔ ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر علاقے کا دورہ کر رہا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.