Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کم دیہی علاقوں میں 18گھنٹے یومیہ لوڈ شیڈنگ ہوگی، کیسکو کا اعلامیہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے رمضان المبارک کے مہینہ میں بجلی کی فراہمی کیلئے انتظامات کرلئے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں سحری ، افطاراورتراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ جبکہ کوئٹہ شہر سے باہر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو بھی سحری ، افطاری اور تراویح کے دوران بجلی فراہم کی جائے گی۔ تاہم صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کواُنکے پرانے شیڈول کے مطابق یومیہ مختلف اوقات کارمیں 6گھنٹے تک بجلی فراہم کی جائے گی ۔کیسکوکے تمام سب ڈویژنوں میں عملہ اورلائن اسٹاف اپنے متعلقہ دفاتر میںاپنے فرائض انجام دیںگے۔ اس دوران صارف کی جانب سے کسی بھی علاقہ میں فنی خرابی کی شکایت موصول ہونے پر کیسکولائن اسٹاف بجلی بحالی کیلئے فوری کارروائی کرے گا اور کم سے کم وقت میں شکایت کاازالہ کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔ کیسکومانیٹرنگ سیل بجلی کی صورتحال سے کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.