Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کرونا وائرس ایک خطرناک وبائی مرض ھے : ڈاکٹر عبدالمالک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر جناب ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک خطرناک وبائی مرض ھے دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ کرونا وائرس سے پاک ہے انہوں نے یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی سکیرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ کے رہاہشگاہ میں آکر انکے چھوٹے بھائی مرحوم زاہد جان بلوچ کی ناگہانی فوتگی پر اظہار افسوس اور تعزیت کرنے کے بعد وہاں پہ بیٹھے ہوئے لوگوں کو کرونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی مرکزی سکریٹری جنرل واجہ جان محمد بلیدی، ایڈووکیٹ علاءالدین بلوچ، نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح بلوچ، مرکزی سکیرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی محمد اکبر بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن میجر غلام جان بلوچ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ، ورکنگ کمیٹی کے رکن شیر علی بلوچ تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے انہوں مزید کہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکنان گھر گھر جا کر کرونا وائرس کے بارے میں عوام کو آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کر دیں تاکہ ہماری قوم اور غریب و مظلوم عوام اس عالمی وبائی امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ڈبلیو ایچ او(W H O) کے دی ہوئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنے آپ کو کرونا وائرس سے بچا سکے انہوں نے کہا ہے کہ یہاں تو مریضوں کیلئے نہ کوئی ٹیسٹینگ کیٹ ہیں اور نہ کہ کوئی اور سہولت موجود ہے اور نہ کوئی ادویات کی فراہمی کا سہولت موجود ہے اسلئے ہمیں احتیاط کرنی ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.