Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی گئی، چار نئے وزراء نے حلف اٹھالیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور : خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی گئی، چار نئے وزراء نے حلف اٹھالیا۔ گورنر شاہ فرمان نے وزراء سے حلف لیا۔

عاطف خان، شکیل احمد خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈا پور نے بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے چاروں وزراء سے حلف لیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

وزراء کے قلمدانوں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ وزراء نے حلف اٹھانے کے بعد حلاف ناموں کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ حلف برداری تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.