Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست اکثریتی فیصلے کی بنیاد پر مسترد کی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیصلہ چھ چار کے تناسب سے دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، معلومات تک رسائی انتظامی معاملہ ہے۔

اختلافی نوٹ میں براہ راست نشریات کی استدعا منظور کی گئی۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ عوامی مفاد کا کیس سپریم کورٹ ویب سائٹ پر براہ راست دکھایا جائے، عدالتی کارروائی کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر ڈالی جائے۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ فیصلہ تحریر کرنے اور اختلاف کرنیوالے ججز کےنام جاننا چاہتا ہوں۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا فیصلہ پڑھیں گے تو آپ کو ناموں کا اندازہ ہو جائے گا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.