Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:ابتدائی وکٹیں گنوا دینا مہنگا ثابت ہوا،بابراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جوہانسبرگ( اسپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی وکٹیں گنوا دینا میچ کے اعتبار سے مہنگا ثابت ہوا کیونکہ اس کے بعد کوئی شراکت قائم نہیں ہو سکی جس کا کریڈٹ میزبان بالرز کو جاتا ہے ۔جارحانہ انداز اپنانے کو ناکامی کا باعث قرار دینے والے قومی کپتان کے مطابق کھلاڑی تن آسانی کا شکار نہیں ہوئے بلکہ نئی وکٹ پر پروٹیز بالرز نے بہتر بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے جو اگلے میچ میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔میزبان کپتان ہینریک کلاسین کا کہنا تھا کہ بالرز کی عمدہ کارکردگی نے کامیابی کا راستہ ہموار کردیا تاہم انہیں یقین ہے کہ اس اچھی وکٹ پر 180 سے 190 رنز بنائے جا سکتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ قدرے جارحانہ مگر اسمارٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں جس کیلئے ان کے کھلاڑیوں نے خود کو اہل ثابت کردیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.