Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پروٹیزکاپلٹ کروار،گرین شرٹس کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جوہانسبرگ ( سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو باآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی ۔پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے آسانی سے 14 اوور میں پورا کرلیا۔ جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم اور جانے من ملان نے اننگز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ ملان 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد وہان لوبے 12 رنز کی اننگز کھیل کر واپس پویلین لوٹ گئے ۔ایڈن مارکرم 54 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ کلاسن 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جب کہ جارج لنڈے 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے عثمان قادر نے 2، حسن علی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن رضوان پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے اور شرجیل خان کی اننگز بھی صرف 8 رنز تک محدود رہی۔ حفیظ 32 رنز بناکر جارج لنڈے کا تیسرا شکار بنے ۔ حیدر علی صرف 12 رنز بنائے ۔ فہیم اشرف کی اننگز بھی 5 رنز تک محدود رہی۔کپتان بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور بولڈ ہوگئے ۔ جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.