Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آپکا اعتماد آپ کو الگ اور پرکشش بناتا ہے :علیزے شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی :  گزشتہ روز علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کی بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے برعکس ہے ۔ میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پرکشش بناتا ہے ۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار جب آپ خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور آپ کو سراہیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.