Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکا: ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : امریکا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

امریکا میں ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، عوام سڑکوں پر آ گئے، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی، شہر کے مختلف مقامات پر شہری جمع ہوئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہلاک ہونے والے 20 سالہ نوجوان ڈانٹے رائٹ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

حکام نے واقعے کی فوٹیج جاری کر دی، منی سوٹا پولیس آفیسر کا موقف ہے کہ اہلکار کا ارادہ نوجوان کو قتل کرنے کا نہیں تھا، یہ ایک حادثہ تھا۔

بروک لین شہر کے مئیر نے واقعے کی مکمل انکوائری اور لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر جوبائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.