Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے میری نظر میں اس کی کوئی گنجائش نہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے میری نظر میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، وہ وقت دور نہیں جب احتساب کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔

سابق وزیراعظم و ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے اپنے اربوں روپے کھائے گئے، اس پر کمیشن بنا سب کو بری کر دیا، آج احتساب کا واحد مقصد مجرموں کو بچانا اور جرم کی پردہ پوشی کرنا ہے، دوسروں پر جھوٹے الزام لگانا آج کا احتساب ہے، ملکی معیشت تباہ کرنیوالوں کا احتساب ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا کیا بنے گا، کیا ملکی مسائل سڑکوں پر حل ہونگے ؟ کیا ملک میں کوئی حکومت ہے ؟ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کیا کر رہی ہے ؟ آج پاکستان کامسئلہ مہنگائی ہے، گیس سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے، بجلی کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں، 2018 کا الیکشن چوری ہوا اور جو حکومت بنی وہ ناکام ہوچکی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو جماعت اتحاد کا اعتماد کھو بیٹھے میری نظر میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، فیصلہ پی ڈی ایم جماعتیں کریں گی، وہ جماعت اتحاد میں نہیں رہنا چاہتی تو پھر ان کا اپنا راستہ ہے اور ہمارا اپنا راستہ ہے، ہمارا مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.