Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں: مریم نواز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.