کراچی( اسٹاف رپورٹر) سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے بکنگ آفس کراچی میں ہاشو گروپ کے ساتھ ایک نئے کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ پی آئی اے بکنگ آفس کراچی میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے جہاں اب مسافر نہ صرف اپنے ٹکٹ بک کرسکیں گے بلکہ مشترکہ طور پر پی آئی اے اور ہاشو گروپ کی ہوٹل کی بکنگ اور پیکیج سے مستفید ہونگے ۔ پی آئی اے کے بکنگ دفاتر اور پاکستان میں ہاشو گروپ کے ہوٹلوں میں بھی مزید ٹریول کاؤنٹر کھولے جائیں گے جہاں ون ونڈو کے تحت پی آئی اے کے ٹکٹوں کی خریداری اور ہوٹل پیکیجز کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائیگا۔
مشرق مزید