Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی سی بی پروٹیز کا احسان چکانے کو تیار،اپریل میں ٹیم بھیجنے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔دورے میں 3ایک روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ دورے میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے ۔سیریز کا پہلا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی طور پر سیریز تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔پہلے 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھی ملک کی مددکرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں لہٰذا ان کی درخواست قبول کرنا ہمارے لیے ایک آسان فیصلہ تھا ۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر کرکٹ گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ ہم محدود طرز کی کرکٹ کیلئے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں اور شیڈول کو حتمی شکل دینے پر مسرور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.