Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار : فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری ، پتھراؤ،3زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ینگون  :  میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے گزشتہ روز بھی جاری رہے ، ماولامیئن شہر میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں جن سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین گرفتار بھی کئے مگر پولیس سٹیشن کے باہر ہزاروں مظاہرین دیکھ کر انہیں رہا کر دیا۔ ادھر ینگون شہر کے قلب میں سینکڑوں ڈاکٹروں نے ڈیوٹی کوٹ پہن کر مظاہرہ کیا ، ملک کے دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے ۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران میانمار کے 300 منتخب ارکان پارلیمنٹ کا خط پڑھا گیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انسانی حقوق کے تفتیش کار نے بتایا کہ بعض فوٹوگرافک شواہد بتاتے ہیں کہ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی گئی جوکہ عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے تھامس اینڈریو نے سکیورٹی کونسل پر زور دیا کہ وہ میانمار پر پابندیاں لگانے کیلئے غور کرے ۔ ہیو من رائٹس آفس کے مطابق میانمار میں مظاہروں میں شرکت پر 350 سے افراد کو گرفتار کیا گیا ، ان میں سرکاری ملازمین، سیاسی کارکن اور بھکشو بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.