Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے کئی مقامات سے بند کر دی گئی، لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھندمیں راستے گم، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، پنجاب کے دیگر شہروں میں کئی مقامات پر صبح کے اوقات میں حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز کو بند کرنا پڑا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔

دھند بڑھنے کی وجہ سے لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا، پروازوں کے منسوخ ہونے اور فلائٹس لیٹ ہونے پر مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.