Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈاکٹرز کے مطالبات مان لئے تھے، ریڈ زون پراحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ، سید احسان شاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دالبندین : صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہاہے کہ احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹروں کے ساتھ ہمارے سنجیدگی سے مذکرات جاری تھے بروز جمعرات انکے ساتھ ہمارے مزاکراتی سب کمیٹی نے میٹنگ بھی طے کررکھا تھاڈاکٹروں کے ساتھ مزکراتی کمیٹی کا میں خود چیئرمین ہوں اسکے باوجودریڈ زون پراحتجاج سمجھ سے بالاتر ہے۔یہ بات انہوں نے دالبندین سرکٹ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کے جتنے بھی مطالبات تھے انھیں مان لیا تھا سر فہرست انکا مطالبہ تنخواہ بڑھانے کا تھا جس پر ہماری مشاورت جاری ہے تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکل جائے ڈاکٹروں کے تنخواہ بڑھانے سے 7سات ارب روپے سالانہ فنانس پر بوجھ پڑیگا اس وقت تمام محکموں کے 17 گریڈ کے آفیسران سے ڈاکٹرز زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں سالانہ محکمہ صحت بلوچستان کی بجٹ 45 ارب روپے ہیں جس میں تنخواہ سمیت تمام سہولتیں شامل ہے نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں میں بھی ہیلتھ کی سہولتں دستیاب ہیں مگر المیہ یہ ہے جو ڈاکٹرز اپنے ضلع کی مقامی سیٹوں پر سلیکٹ ہوئے ہیں وہ بھی مقامی ہسپتالوں میں بیٹھنے کے لئے تیار نہیں ہیوہ اپنی ٹرانسفر کوئٹہ اور حب چوکی ہسپتال میں کرنے کوشش کرتے ہیں،انھوں نے مزید کہا ڈاکٹر صاحبان سے ہماری دو تین میٹنگیں ہوئی ہیں مگر تنخواہ بڑھانے پر ہمارے پاس اتنی بجٹ نہیں ہے ڈاکٹرز دیگر صوبوں سے موازنہ کررہے ہیں ہر صوبے کے اپنے وسائل ہوتے ہیں انھوں نے مزید کہا ڈاکٹروں کے احتجاج سے او پی ڈیز بند پڑے ہیں مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے ڈیڑھ ماہ سے ہڑتال پر بیٹھنے کے باوجود تنخواہ لے رہے ہیں سنجیدگی سے مزکرات ہونے کے باوجود احتجاج پر بیٹھنا ریڈ زون میں جانے کی کوشش کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، لائنڈ آرڈر کو سنبھالنا بھی حکومت کی زمہداری ہوتی ہے انھوں نے کہا احتجاج کے باوجود ہماری کمیٹی نے مزاکراتی عمل کو جاری رکھا ہے ڈاکٹرز کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چایئے اس وقت مریضوں اور حکومت دونوں کو پریشانی کا سامنا ہورہا ہے انھوں نے مزید کہا تنخواہ کو چھوڑ کر باقی انکے تمام مطالبات اگر مان بھی لیں جائے کیا وہ اس بات پر راضی ہے مجھے مشکل لگ رہا ہے وہ راضی ہوجائے؟مگر تنخواہ بڑھانے پر ہمارے وسائل محدود ہیں جس پر ہم ایک درمیانی راستہ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویڑن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ ودیگر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.