Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ریکوڈک سے متعلق معاہدے کی تفصیلات سے تاحال لاعلم ہوں ، جام کمال

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کہاہے کہ ریکوڈک سے متعلق معاہدے کی تفصیلات سے تاحال لاعلم ہوں اپنی جماعت کی موجودہ حکومت سے بحیثیت پارٹی سربراہ مطمئن نہیں ہوں میری حکومت میں ریکوڈک پر 10 فیصد ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں ریکوڈک انتہائی اہم مسئلہ ہے اس لئے اس پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چائیے سارے فیصلے قدوس بزنجو اور حزب اختلاف کے چند ممبرز کر رہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلی قدوس بزنجو بلوچستان کے اس اہم مسئلے پر سنجیدہ نہیں ہے اگر بلوچستان عوامی پارٹی پر غیر سنجیدگی کے باعث کوئی غیر ذمہ داری کی بات آتی ہے تو موجودہ کابینہ سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر سکتے ہیں حالات یہی رہے تو حکومتی اور پارٹی ممبران کو آفیشل شوکاز نوٹسزز بھی کرینگے اپوزیشن جماعتیں حکومت میں تبدیلی لاکر گھبرا رہی ہیں اپوزیشن اراکین ایسی صورتحال میں پھنس چکے ہیں کہ نہ نوالہ نگل سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما حاجی نور اللہ لہڑی کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر گفتگو اور بلوچستان اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق صوبائی وزیر میرعارف جان محمد حسنی،بلوچستان عوامی پارٹی وکلاء ونگ کے صدر،سابق لیگل ایڈوائزر امیر محمد ترین ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعلی جام کمال نے مزید کہا کہ مصروفیات کے باعث ان کیمرہ بریفنگ سیشن میں شرکت نہیں کرسکا ہماری حکومت نے ریکوڈک پر بہت کام کیا ماضی میں غلطیاں اس لیے ہوئیں کہ بلوچستان میں معاملات کو سمجھنے والا کوئی نہیں تھا عالمی عدالت میں ریکوڈک کا ایک کیس ہار گئے دوسرے میں بھی کمزور پوزیشن ہے ہماری حکومت میں 20 سے 22 کمپنیوں کے پرپوزل آئے تھے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ریکوڈک پر بڑا فیصلہ کرینگے یہ نہیں پتہ قدوس بزنجو کس قسم کے فیصلے کہے رہے ہیں موجودہ کابینہ میں پشتون بیلٹ کوبہتر نمائندگی نہیں دی گئی پارلیمانی سیکرٹریز کے رشتے دار بھی محکموں کی بریفنگ لے رہے ہیں ہمارے دور حکومت میں اقلیت سمیت تمام نمائندوں کو برابر نمائندگی دی گئی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدگی کے باعث اگر جماعت پر بات آتی ہے تو وہ کابینہ سے لاتعلقی کا اظہار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ پارٹی کے گورننس سے وہ اور جماعت کے کئی دوست خوش نہیں انکا مزید کہنا تھا کہ بڑی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں جلد انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے اور الیکشن کی بھرپور تیاری کرینگے جسکے لیے وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورے بھی کر رہے ہیں،بلوچستان اسمبلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہاکہ میری حکومت میں ریکوڈک پر 10 فیصد ڈیل کی باتوں میں صداقت نہیں ریکوڈک انتہائی اہم مسئلہ ہیاس لئے اس پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چائیے افسوس کی بات ہے کہ وزیراعلی قدوس بزنجو بلوچستان کے اس اہم مسئلے پر سنجیدہ نہیں ہے ریکوڈک اور بلوچستان کے دیگر معدنیات کے حوالیسے ہم نے کمپنی بنائی تھی کمپنی بنانے کا مقصد بلوچستان کے عوامکو اس وسائل کی آمدن میں شامل کرنا تھاوزیراعلی قدوس بزنجو کی حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کی ہم تائید نہیں کر سکتے،جام کمال نے کہاکہ اس وقت حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ترقیاتی عمل رک چکا ہے، حکومتی مشینری جام ہو چکی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے میں اور میرے رفقا نے ان کے فیصلوں سے اپنے آپ کو الگ کر رکھا ہے سارے فیصلے قدوس بزنجو اور حزب اختلاف کے چند ممبرز کر رہے ہیں جو بھی غلط ہوگا اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ وزیر اعلی اور چند ممبرزپر عائد ہوگی ریکوڈک کے حوالیسے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے سالانہ ترقی فنڈز کا 70 فیصد سے بہت کم استعمال کیا ہے جو بھی فنڈز استعمال ہوئے ہیں وہ میری دور حکومت میں ہوئے ہیں خدشہ ہے پی ایس ڈی پی استعمال نہیں ہوگی یا جون میں تمام فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے جو پیسے کا ضائع ہے، باپ پارٹی میں عارف محمد حسنی سلیم کھوسو اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار رند ہمارے ہم خیال ہیں اسمبلی اراکین سمیت حکومتی اراکین بھی تضادات کا اظہارِ کرتے رہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.