Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 17 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد

0

کوئٹہ : غیر معیاری خوراک تیار و فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں جاری کارروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 17 متفرق کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے۔ ضلع موسیٰ خیل میں بی ایف اے زونل فوڈ سیفٹی ٹیم نے 7 جنرل اسٹورز کے خلاف زائد المعیاد کولڈرنکس، ملک کریم، پیکٹ دودھ، مصالحے اور بچوں کے کھانے کی اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی کی، 4 ہوٹلوں کو صفائی کے خراب صورتحال، کچن سے غیرمعیاری فوڈ کلرز کی برآمدگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے جبکہ 1 بیکری کو پابندی عائد ملک کریم و ایکسپائرڈ پیکٹ مصالحے جات کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا۔ اوتھل (ضلع لسبیلہ) میں مراکز کی چیکنگ پر 2 ہوٹل کھانوں میں کھلے و غیر معیاری کوکنگ آئل کے استعمال و صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ کیے گئے۔ علاوہ ازیں زونل ڈائریکٹر بی ایف اے امداد علی کی سربراہی میں زونل فوڈ سیفٹی حکام نے ضلع صحبت پور میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کا معائنہ کیا، دوران معائنہ 2 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ خوردنی مصنوعات و مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلرز برآمد ہوئے جبکہ 1 ہوٹل میں صفائی کے انتظامات ناقص، برتن زنگ آلود، گندے اور ٹوٹے ہوئے پائے گئے جس پر مزکورہ تینوں مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.