Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ینگ ڈاکٹرز پر جو تشدد ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ، نواب اسلم رئیسانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : چیف آف سراوان سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر صحت سے درخواست کرتے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کریں ینگ ڈاکٹرز پر جو تشدد ہوا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ بات انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے کیمپ میں گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے ایمرجنسی سروس ڈرا نہ کرنے کی درخواست کی انہوں نے کہاکہ میں صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر آپکے پاس آیا ہوں میری ینگ ڈاکٹرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنی کال واپس لیں انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی سروس بند کرنے سے آپ عوام کو سزا دے رہے ہیں اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمیں ایمرجنسی سروس ڈرا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ہم مشاورت کرتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے ہم نے صوبے بھر میں ایمرجنسی سروس بند کرنے کے لئے کمیٹیاں بنا دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.