Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی نئی لہر ، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک مؤخر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : کورونا کی نئی لہر، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 992 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 49 ہزار 843، سندھ میں 4 لاکھ 91 ہزار 743، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 906، بلوچستان میں 33 ہزار 675، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 944 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 502 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 270 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 45 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 992 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 84، سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 948، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.