Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سعودی ڈاکار ریلی، چیمپئن ڈرائیور پیٹر ہانسل نے ایک اور فتح کیساتھ برتری کی دھاک بٹھا دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سعودی ڈاکار ریلی میں چیمپئن ڈرائیور پیٹر ہانسل نے ایک اور فتح کے ساتھ برتری کی دھاک بٹھا دی۔ آسٹریلیا کے ٹوبی پرائس حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

ساحلی علاقے کا صحرائی ٹریک، ڈاکار ریلی کے دلکش مناظر اور دھول اڑاتی، مشکل موڑ کاٹتی اور مہارتیں دکھاتی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں توجہ کا مرکز بن گئیں۔ تیرہ بار کے چیمپئن “مسٹر ڈاکار” پیٹر ہانسل نے ایک اور فتح کے بعد مجموعی برتری میں اضافہ، سبقت کی دھاک بٹھا دی۔

روایتی حریف قطری ڈرائیور نصر العطیہ نے بھی زبردست مقابلہ کیا، سترہ منٹ اور پچاس سیکنڈ کا فرق آ گیا۔ گاڑی کی خرابی سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔

موٹر سائیکل ایونٹ بھی اعصاب شکن رہا، چلی کے جوزے اِگناسیو گیارہ منٹ اور چوبیس سیکنڈ آگے رہے۔ آسٹر یلوی رائیڈر ٹوبی پرآس کی بائیک کو حادثہ پیش آ گیا، کھلے میدان سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مشکل ترین ٹریک پر رفتار، کنٹرول اور جیت کی لگن نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.