Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصیر آباد کے علاقے منجھوشوریٰ تھانہ کے حدود میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اسی طرح کوئٹہ کے علاقے برمہ ہوٹل میں ایک عمارت سے 16 سالہ نوجوان محمد ظریف کی نعش ملی اس کے علاوہ مستونگ میں گیس دھماکہ سے بشیر احمد جھلس کر زخمی ہوگیا۔ خضدار میں 7 سالہ بچہ جھلس کر زخمی ہوا ۔ کوئٹہ کے نواحی علاقہ سبی روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل عبدالرحیم اور عبدالکریم زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.