Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مصر میں بدکاری کے الزام میں قید خاتون ٹک ٹاکرز کو بری کردیا گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مصر کی دو مشہور ٹک ٹاکر خواتین کو فحاشی پھیلانے اور عوامی اخلاق کی خلاف ورزی پر سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیکر بری کردیا گیا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کے ذریعے معاشرے کی اقدار پر حملہ کرنے کے الزام میں قید دو نوجوان خواتین کو بری کردیا ہے۔ ان خواتین کو “عوامی اخلاق کی خلاف ورزی” کرنے کے الزام میں گزشتہ برس جولائی میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

نوجوان ٹک ٹاکرز ہانین حسام پر اپنے 13 لاکھ صارفین میں سے خواتین کو پیسوں کے بدلے ویڈیو نشر کرنے کی ترغیب دینے جبکہ معاودہ پر غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے کا الزام تھا۔

قاہرہ یونیورسٹی کی طالبہ ہانین حسام بریت کا فیصلہ سننے کے بعد کمرہ عدالت میں بیہوش ہوگئیں۔ نو ماہ سے جیل میں قید ہانین سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھیں تاہم انہیں رہائی کے لیے ابھی ایک اور مقدمے کا سامنا ہے۔

روایت پسند مصر میں خواتین کو مغربی طرز زندگی اپنانے کی اجازت نہیں اور سوشل میڈٖیا کے استعمال کے دوران نوجوانوں کو ملکی اقدار کی پاسداری پر زور دیا جاتا ہے بصورت دیگر دو سال قید اور 3 لاکھ مصری پاؤنڈز کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.