Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پنشنرز کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب صرف تصدیق شدہ پنشنرز کو ہی پنشن ملے گی۔ سال میں دوبار بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اب صرف بائیو میٹرک تصدیق والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو ہی پنشن ملے گی۔ جوائنٹ اکاؤنٹس میں پنشن کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق معذوری کی وجہ بائیو میٹرک نہ کرانے والے پنشنر لائف لائن سرٹیفیکیٹ دیں گے۔

تمام پینشنرز کے لیے ہر سال مارچ اور اکتوبر میں بائیو میٹرک یا لائف لائن سرٹیفیکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔ مسلسل 6 ماہ تک پنشن نہ نکلوانے پر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.