Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کبھی نہیں ہوگا: ترجمان حکومت بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) تر جمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کبھی نہیں ہوگا لورالائی کے جلسے میں مولانا فضل الرحمن نے اشعار پڑھنے اور نعرے بازی کرنے کے سوا بلوچستان کیلئے کوئی خاص ایجنڈ پیش نہیں کیا جس سے ان کی مستقبل کی منصوبہ بندی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ لیاقت شاہوانی کاکہناتھا کہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ہونیوالے جلسے میں پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں کی صوبائی قیادت نے شرکت نہ کرکے خود ہی پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے جبکہ پی ڈی ایم کو بلوچستان کے عوام پہلے ہی بری طرح مسترد کر چکے ہیں پی ڈی ایم قیادت کے پاس بلوچستان کیلئے کچھ نہیں ہے نہ ±انہوں نے ماضی میں اپنے اقتدار کے دوران بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے کچھ کیا نہ مستقبل میں ان کے پاس کوئی ایسی منصوبہ بندی اور حکمت عملی ہے کہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کو یقینی بناکر عوام کے دکھوں کا مداوا کرسکےں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں اختلافات واضح نظرآرہے ہیں جو خود متحد نہیں وہ عوام کی یکجہتی اور ان کے مسائل کیلئے کیا کرینگے جلسے میں عوام کی کم تعداد کی شرکت سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماﺅں ، قائدین اور ورکروں کو سخت مایوسی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگا رہی ہےں اگر ان کے پاس کوئی واضح اور ٹھوس شواہد مو جود ہےں تو الیکشن کمیشن پاکستان کے دفتر کا گھیراﺅ کرنے کی بجائے تمام ثبوت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیش کریں لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف باتوں کی سیاست کررہی ہےں تاکہ لوگوں کو ان باتوں سے ورغلا کر اپنے نہ پورے ہونے والے مقاصد حاصل کرسکیں۔ اور نہ ہی اپوزیشن کی تمام جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس گئی ہیں اور نہ ہی یہ لانگ مارچ کرینگی انہوں نے ایک سوال کے جو اب میں کہا کہ سانحہ مچھ کے حوالے سے کمیٹی نے کام کا آغاز کردیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے گی تاکہ بلوچستان میں امن کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.