Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ میں بدترین مہنگائی جاری آٹے کی قیمت ساڑھے چھ ہزار تک فی بوری پہنچ گئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ میں بدترین مہنگائی جاری آٹے کی قیمت ساڑھے چھ ہزار تک فی بوری پہنچ گئی غریب عوام رل گئے حکومت سے پوری ایکشن لینے کی اپیل فلورملز والے تعاون نہیں کررہے ہیں آٹے کی قیمتیں فلورملز والوں کی جانب سے مہنگے ہورہے ہیں حکومت راستے میں بھی سہولیات فراہم کریں ۔ آٹا دوکانداروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی فی بوری آٹا کی قیمت 6500 تک پہنچ گئی جوکہ غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ مہینے محکمہ فوڈ کی جانب سے چند ٹرکوں کو سرکاری نرخوں پر عوام کو آٹا فراہم کیاگیا جس سے غریب عوام نے استفادہ حاصل کیا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے وہ سلسلہ ایک دم رک گیا اور محکمہ فوڈ کی جانب سے مہینے سے زیادہ عرصہ ہوگیا تاحال سرکای نرخ پر آٹا کی ترسیل رک گئی ہیں سے عوام مکمل طورپر مارکیٹ سے آٹا کی بوری مہنگے داموں خریدتے ہیں جس سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جبکہ آٹا ڈیلروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عرصہ دراز سے آٹا فلورملز کی جانب سے آٹا مہنگے داموں دیاجارہاہے جس کے باعث عوام بھی مہنگے داموں آٹا خریدرہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے اور صرف قصور وار آٹا بھیجنے والوں دوکانداروں کو گردانتا جارہاہے شہریوں نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ آٹا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرآپریشن کیاجائے اور عوام کو سرکاری نرخ پر آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے جوکہ گزشتہ مہینے محکمہ فوڈ کی جانب سے چند ٹرک چمن میں لائے گئے جس کاسلسلہ رک گیا ہے ہم ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے تاکہ عوام کو ارزاں نرخوں پر آٹاکی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غریب عوام کو سہولت مل سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.